وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات

ملک میں دفاع اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 10 اکتوبر 2017 18:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے منگل کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں دفاع اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹ میں سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔