آرمی چیف سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی ملاقات ، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

قمر جاوید باجوہ کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پا ک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد سربراہ پاک بحریہ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی

منگل 10 اکتوبر 2017 18:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کی کمانڈسنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ سربراہ پاک بحریہ نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :