سیاست کا مقصد، نصب العین ضلع کی تعمیر وترقی ،عوام کی فلاح وبہبودو بلا امتیاز خدمت ہے ،سلیم سیف اللہ خان

جب تک جان میں جان ہے انشاء اللہ برادران عوام کے بلاامتیاز خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فیرو گزاشت نہیں کریں گے،سابق وفاقی وزیر

منگل 10 اکتوبر 2017 18:01

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) سابق وفاقی وزیر وسنیٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کا سیاست کا مقصد اور نصب العین ضلع کی تعمیر وترقی ،عوام کی فلاح وبہبودو بلا امتیاز خدمت ہے جب تک جان میں جان ہے انشاء اللہ برادران عوام کے بلاامتیاز خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فیرو گزاشت نہیں کریں گے تاہم تالیاں ایک ہاتھ سے نہیں بجھتی اس مشن میں عوام کا ساتھ ان کے ساتھ دینا اشد ضروری ہے ماضی کی طرح موجودہ دور میں مخالفین کی کارکردگی صفر ہے ،مخالفین جھوٹے وعدے کرنے اور کھوکھلے نعروں سے عوام کو ورغلا کر صرف وقت گزاری کررہے ہیں جس سے بڑا نقصان اور کوئی نہیں ہوسکتا ان خیالات کا آظہار انہوںنے لکی سٹی کے ریلوے آباد ی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صفت اللہ خان ،عصمت اللہ خان برادری نے دیگر عزیز ،اقارب و ساتھیوں سمیت جے یو آئی ف سے مستفید ہوکر سیف اللہ برادران کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تقریب سے ضلع ناظم اشفاق احمدخان میناخیل نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے غلام الدین خان،ناظم لکی ٹو شفقت اللہ خان ودیگر مشران بھی موجودتھے۔سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ ہماری کوششوں کی بدولت لکی مروت کو ضلع کا درجہ دیتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے کرم تنگی ڈیم منصوبے ،علاقے میں132کے وی گرڈ سٹیشن ،مختلف کالجز ،دیگر سرکاری ادارے ،ہسپتالوں ،سڑکیں ،آبنوشی وآبپاشی و دیگر ترقیاتی کا م ان کے کوششوں کے مرہون منت ہیں۔انہوںنے محروم علاقوں کو قدرتی گیس او ر بجلی کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی کیلئے 132کے وی گرڈ سٹیشن پر جلد کام کیلئے ان کے کوششیںجاری ہے اور انشاء اللہ اہلیان لکی سٹی کے ساتھ کیا ہوا یہ وعدہ بھی پورا کیا جائیگا۔