Live Updates

سندھ میں عا م آدمی کی زندگی میں تبدیلی کے لیے مسلط حکمرانوں سے جان چھڑانا لازمی ہے ، جہانگیر ترین

سندھ کے لوگوں میں شعور پیدا ہورہا ہے چیئرمین عمران خان اب سندھ کو زیادہ وقت دیں گے ،لیاقت جتوئی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماء لیاقت علی خان جتوئی کی ملاقات ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال رابطہ مہم اور ہونیوالے جلسوں کے حوالے سے گفتگو اس موقع گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کے سندھ کے لوگوں کو اب اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی کے لیے مسلط حکمرانوں سے نجات حاصل کرنالازمی ہے ملک کو لوٹنے والوں نے کبھی بھی ملک کا نہیں سوچا چیئرمین عمران خان سندھ کے دورے کریں گے اور سندھ کے لوگوں سندھ میں بیٹھے کرپشن کے سرداروں کے خلاف جگائیں گے سندھ کے لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لیے عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء لیاقت علی خان جتوئی نے کہا کہ سندھ کے لوگ اب کسی دھوکے میں نہیں آنے والے پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کا جینا دشوار کردیا ہے سندھ کے لوگ بھوک پیا س سے مررہے ہیں جبکہ سندھ میں بیٹھے کرپشن کنگ آصف زرداری اور چالیس چور کی دولت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے سندھ کے لوگوں کو جان بوجھ کے نظر انداز کیا گیا وسائل کو لوٹا گیا مگر اب سندھ کا بچہ بچہ ان چور ظالم حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی یہ سمجھتے ہیں کہ کرپشن سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوا ہے اس لیے تبدیلی کی زیادہ ضرورت بھی سندھ کے لوگوں کو ہے اسی لیے عمران خان اب سندھ میں مزید دورے کریں گے اور ہر جگہ جائیں گے کیوں کے یہ کسی ایک فرد کا نہیں اس قوم کے مستقبل کا سوال ہے تحریک انصاف اس وقت حقیقت میں عوا م کا مقدمہ ہر جگہ لڑ رہی ہے دیگر جماعتیں صرف اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں ، پیپلزپارٹی نے اب تحریک انصاف کو کاپی کرنا شروع کردیا ہے جہاں بھی تحریک انصاف کا جلسہ ہوتا ہے وہاں یہ لوگ جلسیاں کرنے پہنچ جاتے ہیں سندھ کے لوگ تیاری کریں ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں کو گھر بھیجیں گے ۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات