چکوال، راولپنڈی روڈ پر پچاس سالہ محنت کش سی این جی اسٹیشن پر مشین سر پر لگنے سے جاں بحق ہوگیا

منگل 10 اکتوبر 2017 17:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) راولپنڈی روڈ پر پچاس سالہ محنت کش سی این جی اسٹیشن پر مشین سر پر لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

50سالہ محمد امیر ولد محمدخان ساکن بہکڑی کار میں گیس بھر رہا تھا کہ اچانک ڈرائیور نے گاڑی چلا دی ، گیس مشین محمد امیر کے سر پر لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ یہ حادثہ ظفر سی این جی اسٹیشن نادرا آفس کے قریب پیش آیا۔ اُدھر موٹر سائیکل پھسلنے سے قصبہ فم کسر میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ شرافت علی ولد لال خان عمر25سال کو ریسکیو1122نے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ حالت چکوال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :