میٹرریڈرخورشید شاہ نےعوامی عہدہ ملنے پر65 سے زائد پراپرٹیزاپنے نام خریدیں

خورشید شاہ کے والد نے گیارہ سالوں میں ٹوٹل 30 ہزار360روپے پنشن حاصل کی،خورشید شاہ نے 26سالوں میں 3کروڑ 33 لاکھ کی آمدن،2 کروڑ12 لاکھ کے اخراجات،بینک اکاؤنٹ میں 59 لاکھ ٹرانسفرکا کوئی حساب نہیں ہے۔اینکرپرسن مبشرلقمان کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 10 اکتوبر 2017 17:00

میٹرریڈرخورشید شاہ نےعوامی عہدہ ملنے پر65 سے زائد پراپرٹیزاپنے نام ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر2017ء ) : اینکرپرسن مبشرلقمان اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی کرپشن کی مکمل رپورٹ سامنے لے آئے،خورشید شاہ نے بطورمیٹرریڈرکام کیا،لیکن عوامی عہدہ ملتے ہی طاقت کے بل بوتے پر65 سے زائد پراپرٹیزاپنے نام خریدلیں،خورشیدشاہ نے گیارہ سالوں میں ٹوٹل 30ہزار360روپے پنشن حاصل کی۔انہوں نے اپنے ٹی وی پروگرام میں احتساب عدالت کے فیصلے کی روشنی میں بتایاکہ میٹرریڈرخورشید شاہ کیلئے نیب کورٹ کے جج ارشد نورنے 12مئی12 20ء کوکیس کافیصلہ دیاکہ ایک پبلک آفس کوہولڈ کرتے ہوئے قانونی اور جائز ذریعہ آمدن سے ہٹ کرحیران کن طورپراپنے اثاثہ جات اور جائیدادمیں اضافہ کیا۔

نیب کے جج ارشد نورخان نے خورشید کواپنے فیصلے میں کہاکہ آپ نے کرپشن کی اور ملک کولوٹاہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے بطورعوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے طاقت کے بل بوتے پر65سے زائد پراپرٹیزاپنے نام خریدیں۔ 28 نومبر2005ء سے لیکر24 جولائی 2007ء تک خورشید شاہ کیخلاف نیب کے تفتیشی افسرنے 54گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ جبکہ فیصلے میں بطورکلرک کام کرنے والے خورشیدشاہ کواربوں کی ناجائزجائیداد پرقصور وارٹھہرایا۔

لیکن 8مارچ 2012ء کونیب کے اسی تفتیشی افسرنے ایک اوررپورٹ میں اپنی پہلی رپورٹ کوردکرتے ہوئے نئی رپورٹ مرتب کی کہ خورشید شاہ کیخلاف انکوائری بنتی نہیں۔تاہم اس کیس کوبندکردیا گیا۔ جس پرچیئرمین نیب نے تمام کیسزبند کرنے کا حکم دے دیا۔ مبشرلقمان نے کہاکہ جب ہم ان تمام دستاویزات کودیکھتے ہیں توخورشید شاہ کے والد نے 1976سے 1989ء تک گیارہ سالوں میں ٹوٹل 30ہزار3 سو60 روپے پنشن حاصل کی۔

جبکہ انکی کل زمین 16ایکڑ تھی۔جبکہ خورشیدشاہ نے حیسکوسب ڈویژن میں ٹیلی فون آپریٹرکام کیا۔ پھرجیسے ہی وہ کونسلر،ایم پی اے پھروزیربنے توجائیدادمیں حیران ن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کروڑوں کی جائیداد بینک میں تھی۔لہذاعدالت نے فیصلے میں لکھاکہ نیب اس کیس کوبند کروانے کا مجازنہیں۔ مبشر لقمان کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے 26سالوں میں 3کروڑ33لاکھ کی آمدن،2 کروڑ12 لاکھ کے اخراجات، اور بینک اکاؤنٹ میں 59لاکھ ٹرانسفرکاکوئی حساب نہیں ہے۔خورشیدشاہ اربوں پتی ہیں لیکن سوناصرف تین تولے ہے۔۔۔ویڈیوبھی دیکھیں