ایل جی الیکٹرانکس نے پہلا بیو ویژن ایکلپس ٹی وی متعارف کرادیا

منگل 10 اکتوبر 2017 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے ڈنمارک کی ٹیکنالوجی کمپنی بینگ اینڈ اولفسن کے اشتراک سے ہوم انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں پہلی بار بیوویژن ایکلپس ٹی وی (BeoVision Eclipse TV) نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔ نئے بیو ویژن ایکلپس ٹی وی نے اعلیٰ معیار کے ٹی وی کے استعمال میں نئی جدت متعارف کرائی ہے اور اس ضمن میں ایل جی اور بینگ اینڈ اولفسن کے درمیان اشتراک کا اغاز مارچ 2016 میں ہوا۔

ایل جی کی بنیادی اولیڈ ٹیکنالوجی نے جس طرح ویڈیو ماہرین اور صارفین کو حیرانی میں مبتلا رکھا ہے، اسی طرح بینگ اینڈ اولفسن کی ڈیزائن اور آڈیو کی خصوصی سہولت کے ساتھ دنیا بھر میں آڈیو کے پرجوش سامعین کے لئے بھی خوشی کا باعث ہے۔ بہترین سیاہ رنگوں اور اعلیٰ معیار کی منظرکشی کے ساتھ ایل جی کی اولیڈ ٹیکنالوجی اور بینگ اینڈ اولفسن کے منظم انداز سے جدت کی بدولت خوبصورت بیو ویژن ایکلپس ٹی وی میں اسکی آڈیو انتہائی واضح انداز سے سامنے آتی ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی اور بینگ اینڈ اولفسن کے درمیان بیو ویژن ایکلسپ ٹی وی پر شراکت داری سال 2016 میں بالکل ابتدائی سطح سے شروع ہوئی اور انجینئروں اور ڈیزائنروں کی دو ٹیموں نے انتہائی مل جل کر کام کا آغاز کیا اور اس شاہکار کام کو حالیہ آئی ایف اے نمائش میں پیش کیا گیا۔ ایل جی الیکٹرانکس ہوم اٹرٹینمنٹ کمپنی کے وائس پریذیڈنٹ سانگ وو نے بتایا، "ڈیزائن اور ساؤنڈ کے شعبے میں بین الاقوامی مہارت رکھنے والی کمپنی بینگ اینڈ اولفسن کمپنی کے تعاون سے تیار کردہ ایل جی کے بے مثال اولیڈ اور ویڈیو پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے مزین اس خوبصورت ٹی وی کو دنیا بھر میں صارفین فوری شناخت کرلیں گے۔

ہم اس تعلق کو مزید آگے بڑھانے کی توقع رکھتے ہیں۔" ایل جی الیکٹرانکس کے ساتھ شراکت داری کی بدولت بینگ اینڈ اولفسن کی حکمت عملی کی بدولت ٹیکنالوجیکل صلاحیتوں میں وسعت اور اسکی رفتار میں تیزی آئے گی۔ وہ ساؤنڈ، ڈیزائن اور شاہکار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی اور اسکے نتیجے میں کمپنی کی سپلائی چین، پیداوار اور دیرپا منافع میں بہتری آئے گی۔

بینگ اینڈ اولفسن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ اسٹیفن کے پرسن نے بتایا، "بینگ اینڈ اولفسن اور ایل جی جدت اور شاہکار کی تیاری کی پرانی روایت رکھتے ہیں۔ دو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان اس اہم شراکت داری سے یہ مشترکہ خواہش سامنے آتی ہے کہ عالمی معیار کے ڈیزائن اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ملاپ سے نئے انداز سے کام کریں۔ اس شراکت داری کے نتیجے میں بیو ویژن ایکلپس ٹی وی ایک حقیقی مثال ہے۔