دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کم عمر شہیر نیازی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 10 اکتوبر 2017 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ(ن) رکن پنجاب اسمبلی حنا پروز بٹ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کم عمرمحمد شہیر نیازی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

سائنس کی دنیا میں تھلکا مچانے والے اور نیوٹن کو پیچھے چھوڑنے والے نوجوان پاکستانی کم عمر محمد شہیر نیازی نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اس نوجوان نے اپنی تحقیق عالم طبیعات کو نہ صرف حیران کیا بلکہ تحقیق کیلئے ایک نیا زاویہ بھی فراہم کیا ہے۔لہذ ا یہ ایوان محمد شہیر نیازی کی سائنس کی دنیا میں حیر ت انگیز تحقیق کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس نوجوان کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری خزانے سے ادا کیے جائیں۔