ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار خالد شمیم کی گرفتاری اور ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

منگل 10 اکتوبر 2017 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے بانی رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار خالد شمیم کی گرفتاری اور ملاقات سے متعلق درخواست وکیل کی عدم حاضری پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو بانی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر عمران فاورق قتل کیس میں گرفتار خالد شمیم کی گرفتاری اور ملاقات سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے درخواست گزار بینا خالد اور وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ مختلف اداروں کی رپورٹس کی مطابق خالد شمیم اسلام آباد میں ایک مقدمے میں قید ہے۔ عدالت نے درخواستگزار کو ہدایت کی کہ خالد شمیم سے ملاقات کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ خالد شمیم کی اہلیہ بینا خالد نے شوہر کی گرفتاری اور ان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔