متحدہ عرب امارات میں سعودی شہری کو بلیک میل کرنے والے 3 نائجیرین باشندے گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 16:12

متحدہ عرب امارات میں سعودی شہری کو بلیک میل کرنے والے 3 نائجیرین باشندے ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10اکتوبر 2017ء ) مقامی زرائع کے مطابق دبئی پولیس نے ایک ہوٹل میں سعودی شہری کی برہنہ تصاویر لینے والے نائیجریا کے 3شہریوں کو گرفتارکرلیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق ملزمان نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک سعودی شہری کو ہوٹل بلایا ۔ وہاں اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔

(جاری ہے)

بے لباس کرکے اسکی تصاویر بنائیں اور پھر اسے دھمکیاں دیکر اس سے مال اینٹھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے سعودی شہری سے ایک ہزار درہم یہ کہہ کر اینٹھ لئے کہ اگر تم نے زبان کھولی تو تمہاری برہنہ تصاویر نیٹ پر جاری کردیں گے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں 30اکتوبر کو فیصلہ سنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :