مسلم لیگ (ن) میں دو دھڑ ے ہیں ایک کی آواز شہبازشریف اور چوہدری نثار دوسرے کی مریم نواز ہے ،شاہ محمود قریشی

منگل 10 اکتوبر 2017 16:51

مسلم لیگ (ن) میں دو دھڑ ے ہیں ایک کی آواز شہبازشریف اور چوہدری نثار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں دو دھڑ ے ہیں ایک دھڑے کی آواز شہبا زشریف اور چوہدری نثار ہیں جبکہ دوسرے دھڑے کی آواز مریم نواز ہیں، مریم نواز اس دھڑے کی ترجمانی کررہی ہیں جو کہہ رہا ہے کہ محاذآرائی کرو جبکہ دوسرا کہہ رہا ہے کہ ایسا نہ کرو،دیکھتے ہیں کس کا پلڑا بھاری ہوگا، اگر حسن نواز اور حسین نواز پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا تو پہلے ان کے وکیل کیوں کیے گئے،نئے چیئرمین نیب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

،منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سوچنا چاہیے کہ نواز شریف کے دور میں ادارے کمزور کیوں ہوئے ہیں،مریم نواز نے جو بیان دیا، وہ (ن) لیگ کے ایک دھڑے کی آواز تھی،مسلم لیگ( ن) میں دو دھڑے ہیں ایک دھڑے کی آواز شہباز شریف اور چوہدری نثار ہیں جبکہ دوسرے دھڑے کی آواز مریم نواز ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کہ مریم نواز اس دھڑے کی ترجمانی کررہی ہیں جو کہہ رہا ہے کہ محاذ آرائی کرو،دوسرا دھڑا کہہ رہا ہے کہ ایسا نہ کرو ،ابھی جنگ جاری ہے، دیکھتے ہیں کہ کس کا پلڑا بھاری ہوگا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نئے چیئرمین نیب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور دعا کرتا ہوں کہ وہ ذمہ داری نبھانے کے اہل ثابت ہوں، چیئرمین نیب قانون کو سمجھنے والے آدمی ہیں،ان کے سامنے بہت سارے چیلنج ہیں ،دیکھنا ہے کہ وہ کس طرح عہدہ برآں ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خدا کرے کہ ہم آزاد قوم بن کرابھریں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہوں، پاکستانی قومی نے بڑی قربانیاں دیں ہیں، افسوس ہے کہ ہماری قربانیوں کا اعتراف نہیںکیا گیا۔ ہمیں آئی ایم ایف کے چنگل نے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔ہمیں امریکہ سے دکٹیشن نہیں لینی چاہیے، انھوں نے کہا کہ اگر حسین نواز اور حسن نواز پر پاکستان کا قانون لاگو نہیں ہوتا توان کے لیے پہلے وکیل کیوں کیے گئے اور صفائیاں کیوںدی گئیں۔