شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر سیاسی قائدین ایک دوسرے پر الزامات سے گریز کریں‘ الطاف بٹ

منگل 10 اکتوبر 2017 16:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سابق امیدواراسمبلی ومسلم لیگ ن کے رہنما مولانا محمدالطاف بٹ نے کہا ہے کہ شہدائے زلزلہ کی برسی کے موقع پر سیاسی قائدین ایک دوسرے پر الزامات سے گریز کریں،2010ء میں پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد متاثرین زلزلہ کے 55ارب روپے وزارت خزانہ پاکستان سے منتقل کئے گئے ،آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی 5سال برسراقتدار رہی پاکستان میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت رہی لیکن آزاد کشمیر کی پی پی قیادت نے کبھی بھی 55ارب روپے کی واپسی کامطالبہ نہیں کیا ،مولانا الطاف بٹ نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں اپوزیشن دورمیںہم نے بھی 55ارب روپے واپسی کے بھرپور مطالبات کئے اب آزادکشمیر میں ہماری حکومت ایک سال سے برسراقتدار ہے لیکن اس پرکوئی آواز نہیں اٹھ رہی ،زلزلہ کے بعد 3سال تک حکومت تین سال تک منصوبہ بندی کرتی رہی جبکہ 2010میں منصوبوں کیلئے مختص شد ہ فنڈز کومنتقل کردیاگیا ،وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وطن واپس آکر تعمیرنومکمل کروانے کیلئے ہدایات دیں،زلزلہ میں لینڈ لیس ہونے والے افراد کے ساتھ ایرا سیرا نے ناانصافی کی ہے ،ان افراد کو متبادل اراضی مہیا کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :