پیپلزپارٹی ضلع ہٹیاںبالا کی تنظیم سازی پر کارکنوںمیں اختلافات کھل کرسامنے آگئے

نظریاتی کارکنوں کا راجہ پرویز اقبال کو ضلعی صدر تسلیم کرنے سے انکار

منگل 10 اکتوبر 2017 16:48

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ہٹیاںبالا کی تنظیم سازی پر کارکنوںمیں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ،نظریاتی کارکنوں کا راجہ پرویز اقبال کو ضلعی صدر تسلیم کرنے سے انکار ،یونین کونسل چک ہامہ اوریونین کونسل گوجربانڈی،یونین کونسل چناری کے سینکڑوں کارکنوں نے قیادت سے ضلعی صدر کی تعیناتی کافیصلہ واپس لینے کامطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق ضلع ہٹیاںبالا پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ہٹیاںبالا کے سینئر نائب صدر سید خورشید کاظمی ،تنصیر کاظمی جبڑا سیداں ،سید حسنین کاظمی ،ابرار شاہ ،گل حسن شاہ ودیگر نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن سے شکست خوردہ شخص کو ضلعی صدر نامزد کردیا گیا ہے ،پیپلزپارٹی جب حکومت میں ہوتی ہے تب بھی یہ چاپلوس ٹولہ عہدوںپر فائز ہوجاتا ہے اورالیکشن نتائج کے موقع پر اپنا پولنگ اسٹیشن تک نہیں جیت پاتا ،اور نظریاتی کارکنوں کا کھڈے لائن لگادیا جاتا ہے ،کارکنوں کا کہناتھا کہ ہمارے ساتھ ضلعی سطح پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، ہرالیکشن میں یونین کونسل چک ہامہ اوریونین کونسل گوجربانڈی،یونین کونسل چناری سے پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی ہے لیکن ہر بار ان یونین کونسلز کو نظرانداز کردیا جاتا ہے،ہم ہرمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار اداکیا ، اور اپنی بساط کے مطابق اپنے اپنے پولنگ اسٹیشز سے پیپلزپارٹی کو کامیابی دلائی ،پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور امیدواراسمبلی حلقہ ایل اے 28 صاحبزادہ محمداشفاق ظفرضلعی صدر کی تعیناتی کے فیصلہ پر نظرثانی کریں ،ورنہ ہم اپنا سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :