آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،

مجھے خط کے جعلی ہونے کاامکان زیادہ نظر آتا ہے، ہم تجارت بڑھانے کیلئے سی پیک بنا رہے ہیں، اسی کا فائدہ سب کو ہو گا، مودی نے پاکستان کی مخالفت کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور سی پیک کو مکمل کرنا چاہیے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 10 اکتوبر 2017 16:30

آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، مجھے خط کے جعلی ہونے کاامکان زیادہ نظر آتا ہے، ہم تجارت بڑھانے کیلئے سی پیک بنا رہے ہیں، اسی کا فائدہ سب کو ہو گا، مودی نے پاکستان کی مخالفت کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور سی پیک کو مکمل کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، مجھے خط کے جعلی ہونے کاامکان زیادہ نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب ایک سچے آدمی ہیں وہ سابقہ جج بھی ہیں، سب کو نئے چیئرمین نیب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ نے شوشہ چھوڑا ہے کہ سی پیک کا راستہ متنازعہ ہے، پہلے وسطی اشیاء سے دہلی تک ساری تجارت شاہراہ ریشم سے ہوتی تھی، آج وہ متنازع کیسے ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تجارت بڑھانے کیلئے سی پیک بنا رہے ہیں، اس کا فائدہ سب کو ہو گا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مودی نے پاکستان کی مخالفت کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے، ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور سی پیک کو مکمل کرنا چاہیے۔