سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے ہیروئن برآمدگی کیس …22روز گذرنے کے باوجود اصل سمگلر کی عدم گرفتاری اور بے گناہ پانچ افراد کی عدم رہائی کے باعث گرفتار افراد کے لواحقین اور سول سوسائٹی کی تشویش میں اضافہ

چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر سے سو موٹو ایکشن لینے اورجوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

منگل 10 اکتوبر 2017 16:16

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے ہیروئن برآمدگی کیس بائیس روز گذرنے کے باوجود اصل سمگلر اور اسکے ساتھیوں کی عدم گرفتاری اور بے گناہ پانچ افراد کی عدم رہائی کے باعث گرفتار افراد کے لواحقین اور سول سوسائٹی کی تشویش میں اضافہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر سے سو موٹو ایکشن لینے اورجوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انیس ستمبر کے روز آزادکشمیر سے مقبوضہ کشمیر جا نے والے کارپٹ کے ایک ٹرک سے دوران چیکنگ حکام نے کارپٹ میں چھپائی گئی پچاس کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر تے ہوئے بے گناہ دو ڈرائیوروں اور ٹرکوں کی چیکنگ کروانے والے تین دیہاڑی داروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا تھا بائیس روز گذرنے کے بعد بھی اصل سمگلر سجاد زرگر عرف ماجد زرگر اور اسکے دیگر ساتھی گرفتار نہ ہو سکے جبکہ جوڈیشل لاک اپ چناری میں گذشتہ بائیس دنوں سے سلاخوں کے اندر بند پانچ بے گناہ افراد اور ان کے لواحقین کی تشویش میں دن بدن اضافہ ہو نے لگا گرفتار افراد کے لواحقین سید شاہین ،چوہدری امیر حسین ،قاری بلال ،میاں نور احمد،بشیر احمد و دیگر نے چناری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال کمانا اتنا بڑا جرم ہے کہ پانچ بے گناہ افراد بائیس روز سے نا کردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ با اثر سمگلر اور اسکے ساتھی راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھلے عام پھر رہے ہیں عدالت عظمی اس کیس کا سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کروائے دوھ دکا دوھ د اور پانی کا پانی سامنے آجائے گا انھوں نے کہا کہ لواحقین گذشتہ بائیس روز سے انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن کسی بھی جانب سے ابھی تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا عدالت عظمی سے ہماری مودبانہ گذارش ہے کہ وہ بے گناہوں کو انصاف اور گناہ گاروں کو سخت سے سخت سزائیں دے تانکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس طرح کی حرکت سے باز رہے تانکہ ملک کی بدنامی نہ ہوملک کی بدنامی کر نے والوں کے خلاف ہماری جنگ شروع ہو چکی ہے ہم اس وقت تک چین سے نہیں رہیں گے جب تک اصل سمگلر اور اسکے ساتھی گرفتار ہو کر انھیں کڑی سے کڑی سزائیں نہیں دی جاتی اور بے گناہ افراد کو انصاف میسر نہیں ہو تا انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہیروئن سمگلنگ الزام میں آذاد کشمیر کے تین بے گناہ ڈرائیور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں سڑ رہے ہیں عدالت عظمی مقبوضہ کشمیر میں گرفتار ان تین بے گناہ ڈرائیوورں کا معاملہ کی بھی تحقیقات کرے تو شرافت کا لبادہ اوڑنے والے کئی چہرے بے نقاب ہوں گے