بھارت ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کو غلام بنانہیں رکھ سکتا ‘آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی ‘امریکہ اپنا پورا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈال کر جنوبی ایشیاء کو خوفناک تصادم اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے ‘بھارت کی زبان بول کر امریکہ اپنا قد کاٹھ کم کررہا ہے

مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرا عظم سردار عتیق احمد خان کی مختلف عوامی وفود سے بات چیت

منگل 10 اکتوبر 2017 16:13

مظفرآباد/تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرا عظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت ظلم وجبر کے ذریعے کشمیریوں کو غلام بنانہیں رکھ سکتا آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تلہ گنگ کے دورے کے دوران معروف بزنس مین چوہدری سجاد کی طرف سے دیئے گئے ظہرانہ اور مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ امریکہ اپنا پورا وزن بھارت کے پلڑے میں ڈال کر جنوبی ایشیاء کو خوفناک تصادم اور عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے بھارت کی زبان بول کر امریکہ اپنا قد کاٹھ کم کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیرکی تحریک آزادی اقوام متحدہ کے چارٹراور قراردادوں کے عین مطابق جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس طویل اور تاریخی تحریک کا کسی دہشتگردی سے تعلق نہیں ،ایسی تحریکوں کو دہشتگردی سے منسلک کرنا صریحاًظلم ہے۔

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کو خارجہ والوں کی زبان بولنے کے بجائے اپنے ملک کی ترجمانی اور نمائندگی کرنی چاہیے حکومت کی تمام دلچپسی ایک بدعنوان خاندان کے تحفظ پروٹوکول اور صفائی پیش کرنے میں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہنا ہوگا۔اس سے قبل سردار عتیق احمد خان تلہ گنگ پہنچے تو وہاں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ،پورا علاقہ کشمیر بنے گا پاکستان ،مجاہد اول زندہ باد،سردار عتیق زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا ،اور انہیں ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ کی طرف لایا گیا ،

متعلقہ عنوان :