سعودی عرب ، گاڑی چلانے پر خاتون کو جرمانہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 15:26

سعودی عرب ، گاڑی چلانے پر خاتون کو جرمانہ
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 10اکتوبر 2017ء ) مقامی زرائع کے مطابق ریاض پولیس نے گاڑی چلانے والی ایک خاتون کو جرمانہ کردیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواز المیمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون ریاض کےشمال میں ایک ہوٹل کے سامنے گاڑی چلاتے ہوئے پایا گیا تو ٹریفک اہلکار نے اسے جرمانے کی پرچی تھما دی تاہم اسے گرفتار نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اہلکار نے خاتون سے کہا کہ ابھی انہیں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں ۔ 10شوال کے بعد ہی وہ کار چلانے کی مجاز ہونگی۔ تمام خواتین سے یہی اپیل ہے کہ وہ 10شوال سے قبل گاڑی نہ چلائیں۔ موجودہ نظام کی پابندی کریں۔ اجازت کی تاریخ شروع ہوجانے پروہ گاڑی چلاسکتی ہیں۔