امریکی انتخابات میں روسی مداخلت، گوگل نے تصدیق کر دی

روسی ایجنٹوں نے کروڑوں ڈالرز پروپیگنڈہ اشتہارات اور جعلی خبروں پر خرچ کیے،گوگل

منگل 10 اکتوبر 2017 14:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) گوگل نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تصدیق کر دی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے مختلف پلیٹ فارمز کو روسی ایجنٹوں نے پروپیگنڈہ اشتہارات اور جعلی خبروں کے لیے استعمال کیا جس کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی نے گوگل، ٹویٹر اور فیس بک کے نمائندوں کو انتخابات میں ممکنہ مداخلت پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ تینوں بڑی کمپنیاں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :