تاپسی پنو نے چھٹیاں گزارنے کے لئے یورپ کا رخ کر لیا

منگل 10 اکتوبر 2017 14:59

تاپسی پنو نے چھٹیاں گزارنے کے لئے یورپ کا رخ کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے چھٹیاں گزارنے کے لئے یورپ کا رخ کر لیا جہاں وہ اپنی فیملی اور کزنز کے ساتھ انجوائے کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو نے اپنے حالیہ انٹرویومیںکہا کہ سال 2017ء ان کا مصروف ترین سال تھا جس میں انہوں نے چار فلموں ’’رننگ شادی‘‘ ، ’’نام شبانہ‘‘ ، ’’آناندو براہمو ‘‘ اور ’’جڑواں2‘‘ میں کام کیا اتنے کام کے بعد چھٹیاں ان کے لئے کسی تحفے سے کم نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھٹیاں زندگی کا اہم ترین حصہ ہوتی ہیں جس کے بعد انسان نئے کام کو بہترین انداز میں کرنے کے قابل ہو جا تا ہے ۔تاپسی پنو پرکاش راج کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ’’تڑکا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :