وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی حکام پر واضح کیا تھا کہ صرف الزام تراشی نہیں، حقائق پر مبنی اطلاعات دی جائیں‘

ہم خود کارروائی کریں گے، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی

منگل 10 اکتوبر 2017 14:22

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی حکام پر واضح کیا تھا کہ صرف الزام تراشی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دورہ امریکہ کے دوران امریکی حکام پر واضح کیا تھا کہ صرف الزام تراشی نہیں حقائق پر مبنی اطلاعات دی جائیں‘ ہم خود کارروائی کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کو پیش کش کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کرے، امریکہ کی بھارت کے ساتھ لاجسٹک شراکت داری ہے وہ یہ معلومات بھارت کو دے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ خواجہ آصف نے واضح کیا تھا کہ صرف الزام تراشی نہیں حقائق پر مبنی اطلاعات دی جائیں‘ ہم خود کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :