شمالی چلی میں 6.3 درجہ شدت کا زلزلہ

منگل 10 اکتوبر 2017 13:45

شمالی چلی میں 6.3 درجہ شدت کا زلزلہ
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) لاطینی امریکی ملک چلی کے شمال میں منگل کو شدید زلزلہ محسوس کیا گیا،امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شمالی چلی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ساحلی شہر اریکا سے 70کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔

(جاری ہے)

اریکا پیرو کی سرحد کے قریب واقع ہے۔زلزلے کی سطح زمین سے گہرائی 82 کلومیٹر تھی۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :