سی پیک کیوجہ سے پاکستا ن تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے ‘ مشاہد حسین سید

اس منصوبے سے صرف پاکستان نہیں خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کوبھی فائدہ ہوگا ‘ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی

منگل 10 اکتوبر 2017 13:03

سی پیک کیوجہ سے پاکستا ن تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستا ن تجارتی اوراقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن چکاہے او ریہ منصوبہ ملک میں ترقی اوراقتصادی انقلاب لائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے مکمل طورپر ایک فائدہ مند منصوبہ ہے اور اس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کاآغازہوگا۔

مشاہد حسین سید نے کہاکہ چین پاکستان کاسدابہار دوست ہے اوراس نے سی پیک کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو دونوں ملکو ں کے درمیان سب سے بڑی دوطرفہ سرمایہ کاری ہے۔انہوںنے سی پیک کی مخالفت کرنے والے ممالک کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے سے صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کوبھی فائدہ ہوگا ۔ سوال یہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کیوں اس منصوبے کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں ۔