سعودی عرب ،جازان،رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کوئی حادثہ نہیں ، تفصیلات جانیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 12:26

سعودی عرب ،جازان،رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کوئی حادثہ نہیں ، تفصیلات ..
جازان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2017ء) زرائع کے مطابق پراسیکیوشن جازان ریجن میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ انہیں شبہ ہے کہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہے کیونکہ عمارت سے ایک لڑکی اور 3 بچوں کی برہنہ نعشیں ملی ہیں۔ بعض کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔ بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے شہری دفاع کے اہلکاروں کو امدادی کارروائی سے جان بوجھ کر روکا تھا۔ انہیں اس گھر میں داخل نہیں ہونے دیا تھا جس میں ایک بچی اور تین بچے آگ سے جھلس کرہلاک ہوئے۔ جازان ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان یحییٰ القحطانی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کے باپ سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایک بچہ اور بچی بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :