سمندری طوفان ارما سے فلوریڈا میں زرعی شعبے کو 2.5 ارب ڈالر کا نقصان

منگل 10 اکتوبر 2017 12:32

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) امریکی حکام نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ارما سے ریاست فلوریڈا میں زرعی شعبے کو 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جس میں چینی کے شعبے کا حصہ 383 ملین ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے ایگریکلچر کمشنر کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ آنے والے سمندری طوفان ارما نے ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی بالخصوص زرعی شعبہ اس سے شدید متاثر ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس طوفان کے باعث ریاست کے زرعی شعبے کو مجموعی طور پر 2.5 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا بالخصوص چینی کے شعبے کو ہونے والے نقصان کا اندازہ 383 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔