روسی ایجنٹوں نے کروڑوں ڈالرز پروپیگنڈہ اشتہارات اور جعلی خبروں پر خرچ کئے، گوگل

منگل 10 اکتوبر 2017 12:16

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) سرچ انجن گوگل نے امریکا کے انتخابات میں روسی مداخلت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ایجنٹوں نے کروڑوں ڈالرز پروپیگنڈہ اشتہارات اور جعلی خبروں پر خرچ کئے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیاکے مطابق گوگل نے اس الزام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ایجنٹوں نے امریکی انتخابات میں مداخلت کرتے ہوئے پروپیگنڈہ اشتہارات اور جعلی خبروں پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی نے گوگل، ٹویٹر اور فیس بک کے نمائندوں کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ممکنہ مداخلت پر پوچھ گچھ کیلئے واشنگٹن بلایا تھا جس کے بعد سے تینوں بڑی کمپنیاں جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :