شارجہ ، بچی اے سی کا پانی جمع کرنے والے کنٹینر میں ڈوبنے سے بال بال بچی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 11:51

شارجہ ، بچی اے سی کا پانی جمع کرنے والے کنٹینر میں ڈوبنے سے بال بال بچی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2017ء) مقامی زرائع کے مطابق شارجہ میں اے سی کا پانی جمع کرنے والے کنٹینر میں گرنے سے 13 ماہ کی بچی کو شدید چوٹیں آئیں اور بچی ڈوبنے سے بال بال بچی۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور واقعے کی تحقیقات کیں جبکہ زخمی بچی کو اسکے والدین خود سے القاسم اسپتال لے جا چکے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کو تحقیقات سے پتہ چلا کہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے باہر آ گئی اور کنٹینر میں گر گئی۔

بچی کی والدہ نے بچی کو گھر میں نہ پا کر باہر آکر دیکھا تو بچی کنٹینر میں گری ہوئی تھی جس پروالدہ ہواس باختہ ہو گئی۔ والدہ نے فورا بچی کو کنٹینر سے باہر نکالا اور اسپتال لے گئی۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ تاہم اسکا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :