بھارت میں آتشبازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی

دیوالی کے موقع پر پٹاخے استعمال ہونے سے نئی دہلی کی فضائی آلودگی کم ہوگی،بھارتی سپریم کورٹ

منگل 10 اکتوبر 2017 12:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) بھارتی سپریم کورٹ نے ہندووں کے مذہبی تہوار دیوالی سے قبل دارالحکومت نئی دہلی میں آتش بازی کے سامان اور پٹاخوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخے استعمال نہ ہونے سے نئی دلی کی فضائی آلودگی پر کیا فرق پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :