فلسطین اور کشمیر کے تنازعے کا عدم حل اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے، ملیحہ لودھی
منگل 10 اکتوبر 2017 12:03
(جاری ہے)
انسانی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد کو نابینا کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ غیر مسلح افراد پر پیلٹ گنز کا استعمال جنگی جرائم میں آتا ہے۔ پیلٹ گنز سے کشمیریوں کی نوجوان نسل نابینا ہو کر زندگی بھر کے لئے معذور ہورہی ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کے بغیر اقوام متحدہ کا نو آبادیاتی ایجنڈا نامکمل رہے گا۔ فلسطین اور کشمیر کے تنازعے کا عدم حل اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے۔ بھارت نے طاقت اور جعلسازی سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا۔ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور تشدد کا بازار گرم کررکھا ہے۔ جعلی انتخابات کا بھارتی ہتھکنڈہ کشمیریوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش ہے۔ بھارت جعلی انتخابات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔ بہادر اور جرات مند کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کے لئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ ان کے تسلیم شدہ حق کے لئے اپنا وعدہ پورا کرے۔ بھارتی دعوے کے برعکس مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ فلسطینیوں کو ان کے حق خود ارادیت سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا فلسطین کی مضبوط اور خودمختار ریاست خطے میں امن کی ضامن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.