شارجہ ، پارکنگ سے گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 10 اکتوبر 2017 11:02

شارجہ ، پارکنگ سے گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2017ء) شارجہ پولیس نے عرب اور ایشیائی باشندوں پر مشتمل لوگوں کے چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ حال ہی میں شارجہ کے مختلف حصوں میں گاڑیوں کی ایک سیریز کی چوری میں ملوث پائے گئے تھے۔ شارجہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاتعداد شکایات موصول ہوئیں اور سب نے یہ ہی کہا کہ انہوں نے گاڑی پارک کی تھی جو کہ اب لاپتہ پے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان شکایات کے موصول ہوتے ہی انہوں نے اس گروہ کو پکڑنے کے لیے پولیس آفیسرز کی ایک ٹیم تشکیل دی ۔ جنہوں نے اس گروہ کو دن رات کی لگار تار محنت کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان مجرمون نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور پولیس کو بتایا کہ جب وہ دیکھتے کہ کوئی گاڑی کافی دیر سے پارکنگ میں کھڑی ہے اور انہیں آس پاس کوئی نظر نہ آتا تو وہ اس گاڑی کو لوڈ کرلیتے اور کسی ہر جگہ شفٹ کر کے اسکے سپئیر پارٹس کو بیج دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :