لاہور ،لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں میں اپ گریڈیشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

پیر 9 اکتوبر 2017 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) لیسکو سمیت دیگر تقسیم کار کمپنیوں میں اپ گریڈیشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، طریقہ کار کی تبدیلی کے لئے 5 رکنی کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، بتایا گیا ہے کہ لیسکو چیف واجد علی کاظمی سمیت 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی، کوئٹہ کے چیف رحمت اللہ بلوچ، ڈی جی این ٹی ڈی سی گلزار شیخ ممبر مقرر تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی امام احمد اور ڈائریکٹر پیسکو جاوید اقبال بھی کمیٹی کے ممبر تھے، کمیٹی نے سفارشات پیپکو کو ارسال کر دی ہیں، سفارشات میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے 18 میں اپ گریڈیشن کے لئے 7 سال نوکری ہونی چاہیے، اس سے قبل ایکسین کے عہدے پر اپ گریڈیشن 10 سال بعد ہوتی تھی، ایکسین سے ایڈیشنل سپرنٹنڈنگ انجینئر کے لئے گریڈ 18 میں ایک سال سروس ضروری کر دی گئی، گریڈ 19 سے 20 کی اپ گریڈیشن کے لئے 1 سال گریڈ 19 میں سروس ضروری کی گئی، گریڈ 18 اور 19 میں 20 سال نوکری بھی ضروری ہو گی، کمیٹی کی سفارشات کو پیپکو بورڈ آف ڈائریکٹر میں پیش کیا جائے گا، بورڈ کی جانب سے منظوری کے بعد نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :