فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی امیر مقام کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے فاٹا وفد سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 22:54

فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ..
اسلام آباد۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں امیر مقام کی قیادت میں فاٹا کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وفد میں اراکین قومی اسمبلی محمد نذیر خان، شہاب الدین خان، ساجد طوری اور سینیٹر سجاد طوری شامل تھے۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کے حوالے سے اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائیگا جس میں ایف سی آر کا خاتمہ،پاکستان کے قوانین کا اطلاق اور پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا اطلاق شامل ہے۔ ملاقات میں وفد نے فاٹا میں اصلاحات کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔