حکومت توانائی کے شعبے کو جدید بنانے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات یقینی بنائے گی، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے

پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز کی یو ایس ایڈ کے وفد سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 22:53

حکومت توانائی کے شعبے کو جدید بنانے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہاہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کو جدید بنانے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات جو یقینی بنائے گی، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔

پیر کوان خیالات کا اظہار پلانگ کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے یو ایس ایڈ کے توانائی سے متعلق ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بارہویں پنج سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، بارہویں پنج سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے، عکاوہ ازیں نئے توانائی منصوبے، اور جاری منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ شعبے سے وابستہ افراد کار کی استعداد کار میں بہتری کی لانا بھی منصوبہ بندی کا اہم حصہ ہے۔