Live Updates

ہم نبیؐ کی رسالت پر سب کچھ قربان کردیں گے، پی ٹی آئی والے ہماری تہذیب وثقافت کو تبدیل کرنے آئے ہیں ،

کیا عمران خان نے مرزائیوں سے ووٹ نہیں مانگا تھا ، یہ یہودی لابی کیلئے کام کرتے ہیں وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 اکتوبر 2017 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ ہم نبیؐ کی رسالت پر سب کچھ قربان کردیں گے، پی ٹی آئی والے ہماری تہذیب وثقافت کو تبدیل کرنے آئے ہیں ، کیا عمران خان نے مرزائیوں سے ووٹ نہیں مانگا تھا ، یہ یہودی لابی کیلئے کام کرتے ہیں۔ وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

مولانا امیر زمان نے کہا کہ ہم کیپٹن (ر) صفدر کی باتوں کی حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو آدمی نبیؐ کی صفت کو بکواس کہے ہم اس کو کافر کہتے ہیں ، نبیؐ کی رسالت پر سب کچھ قربان کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہماری تہذیب وثقافت کو تبدیل کرنے آئے ہیں ، کیا عمران خان نے مرزائیوں سے ووٹ نہیں مانگا تھا ، یہ یہودی لابی کیلئے کام کرتے ہیں ، دھرنے میں بہت زنا کے کیس درج ہوئے ، لندن کی اولاد کا بتایا جائے کس کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چپڑاسی سے لیکر صدر وزیراعظم تک کیلئے ضروری ہے کہ ختم نبوتؐ کا حلف نامہ اٹھا کر ملازمت کرے ، آقاﷺ کی توہین برداشت نہیں ہوگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :