کراچی میں خواتین پر حملے کرنے والے چھلاوے کا نشانہ بننے کا دعوی کرنے والے نوجوان کا جھوٹ پکڑا گیا، نوکری سے چھٹی کیلئے خود ہی خود کو زخمی کیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 اکتوبر 2017 21:51

کراچی میں خواتین پر حملے کرنے والے چھلاوے کا نشانہ بننے کا دعوی کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2017ء) کراچی میں خواتین پر حملے کرنے والے چھلاوے کا نشانہ بننے کا دعوی کرنے والے نوجوان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کراچی میں ایک نوجوان سامنے آیا تھا جس نے دعوی کیا تھا کہ اسے خواتین ہر حملے کرنے والے چھلاوے نے زخمی کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس نے شک کی بنا پر اسے گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کا دعوی تھا کہ ممکنہ طور پر یہی نوجوان خواتین پر حملے کرنے والا ہو سکتا ہے۔ تاہم اب پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے۔ نوجوان پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا تھا۔ بلکہ اس نے نوکری سے چھٹی کرنے کیلئے خود ہی خود کو زخمی کیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کو سی آئی ڈی کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :