ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق اپنی سخت ترین پالیسی کے اصولوں کی فہرست کانگریس بھجوا دی

نوجوان غیرقانونی تارکین وطن کے تحفظ سے متعلق صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس قانون سازوں کے درمیان ڈریمرز نامی ڈیل ختم ہو سکتی ہے ،ْ رپورٹ

پیر 9 اکتوبر 2017 22:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق اپنی سخت ترین پالیسی کے اصولوں کی فہرست کانگریس بھجوا دی ہے۔ اس فہرست میں تارکین وطن سے متعلق ترجیحات درج ہیں۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست سے یہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں کہ ملک میں موجود نوجوان غیرقانونی تارکین وطن کے تحفظ سے متعلق صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس قانون سازوں کے درمیان ڈریمرز نامی ڈیل ختم ہو سکتی ہے۔

تارکین وطن سے متعلق سخت پالیسی کی ترجیحات کی اس فہرست کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود ہزاروں نوجوان مہاجرین کی ملک بدری کی ڈیل قائم رکھنے کیلئے اس فہرست پر عمل درآمد ضروری ہے۔اس فہرست میں میکسیکو کی سرحد پر متنازع دیوار کی تعمیر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس دیوار کے قیام کا وعدہ کیا تھا۔ فہرست میں تارکین وطن کے دور کے رشتہ داروں کو ملک میں داخلے کے حق کا خاتمہ کرتے ہوئے کسی گرین کارڈ ہولڈر کو فقط بیوی اور بچوں کو امریکا بلانے کی اجازت پر زور دیا گیا ۔

2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کی فتح اور ان کے قوم پرستی اور عالمگیریت کے خلاف ایجنڈے کے پس پشت کارفرما قوت اسٹیو بینن ہی تھے۔ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ورجینیا میں شارلٹس ویل کے علاقے میں ہونے والے سفید فام قوم پرستوں کے مظاہرے میں ہونے والے پر تشدد جھڑپوں کے تناظر میں ٹرمپ کو ریپبلکنز کی جانب سے سخت تنقید کے ساتھ بینن کی برطرفی کے مطالبے کا سامنا بھی تھا۔صدر ٹرمپ کے جانب سے اس فہرست میں ڈیموکریٹ پالیسی سازوں سے ایسے مطالبات بھی کیے گئے ہیں، جنہیں وہ ماننے کو تیار نہیں اور اس سے یہ خطرات پیدا ہو گئے ہیں کہ نوجوان غیرقانونی تارکین وطن کے ملک میں قیام سے متعلق ڈیل پر جاری مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :