وزیراعلیٰ سندھ کا راہوکی ٹنڈوجام میں 18 اکتوبر کے جلسے کے انعقاد کے لئے جلسہ گاہ کا معائنہ

پیر 9 اکتوبر 2017 22:30

وزیراعلیٰ سندھ کا راہوکی ٹنڈوجام میں 18 اکتوبر کے جلسے کے انعقاد کے ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو اپنے ایک روزہ دورے کے دوران رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ راہوکی ٹنڈو جام پہنچے جس کے بعد انہوں نے حیدرآباد میں18 اکتوبر 2017 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کے انعقاد کے لئے ہٹڑی بائی پاس حیدرآباد میں جلسہ گاہ کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی شرجیل انعام میمن اور پی پی پی حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی نے جلسہ گاہ اور جلسہ کے انتظامات کے متعلق وزیراعلی سندھ کو تفصیلات بتائیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر ، صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو، پی پی پی کے دیگر مقامی رہنما ئو ں کے علاوہ ڈویژنل کمشنر حیدرآبا دسعید احمد منگنیجو ،ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سلیم راجپوت ، ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :