سٹیل مل جیسے ملکی صنعتی ادارے کے تحفظ اور ہزاروں ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار

سٹیل مل انتظامیہ اور وفاقی حکومت سٹیل مل کے ملازمین کی چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں ، ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائے

پیر 9 اکتوبر 2017 22:18

سٹیل مل جیسے ملکی صنعتی ادارے کے تحفظ اور ہزاروں ملازمین کے روزگار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی ابوبکر، عادل خان اور انچارج لیبرڈویژن ایم کیو ایم پاکستان ایس ایم تنویر سے ٹریڈ یونین الائنس اور انصاف لیبر یونین (CBA) کے نمائندہ وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز واقع بہادرآباد پر ملاقات۔

اس موقع پر وفد کے اراکین نے پاکستان اسٹیل کی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور ادارے میں ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد کے اراکین نے ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر سے کہا کہ گزشتہ 04 ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں اور 2013ء سے ریٹائرڈ ملازمین تاحال اپنے واجبات سے بھی محروم ہیں۔ وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسٹیل مل جیسے ملکی صنعتی ادارے کے تحفظ اور ہزاروں ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ اسٹیل مل انتظامیہ اور وفاقی حکومت اسٹیل مل کے ملازمین کی چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائے۔ وفد کے اراکین میں انصاف لیبر یونین ( CBA) کے صدر عبدالوحید سومرو، سینئر نائب صدر ہارون خٹک، ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری نسیم حیدر، ملک امتیاز، ریحان شاہ اور یونٹ انچارج پاکستان اسٹیل مجید منصوری اور یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کے انچارج رضی احمد خان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :