وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین چار روزہ دورے پر یوکرائن

روانہ،چودھویں اسلحہ وسلامتی نمائش میں شرکت کریں گے

پیر 9 اکتوبر 2017 22:01

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین چار روزہ دورے پر یوکرائن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین چار روزہ دورے پر یوکرائن روانہ ہوگئے ہیں‘وہ یوکرائن میں منعقدہ چودھویں اسلحہ وسلامتی نمائش میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاعی پیداوارکے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر کو دورے کی دعوت یوکرائن کے وزیر دفاع جنرل سٹیفن پولتورک نے دی ہے۔وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ ہیں۔یوکرائن میں بین الاقوامی دفاعی نمائش 10 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے گی۔قومی ادارے ڈیپو اور ایچ آئی ٹی دفاعی نمائش میں شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :