بلوچستان میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں صوبائی حکومت پاک افواج ایف سی اور پولیس کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،دشت میں مسافرویگن اور بس میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانوں کانقصان ہم سب کا نقصان ہے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملددآمد کیا جائیگا ، سید آغا نواب شاہ

پیر 9 اکتوبر 2017 21:59

بلوچستان میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں صوبائی حکومت پاک افواج ایف ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ و مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سید آغا نواب شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں صوبائی حکومت پاک افواج ایف سی اور پولیس کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دشت میں مسافرویگن اور بس میں تصادم کے نتیجے میں قیمتی جانوں کانقصان ہم سب کا نقصان ہے واقعہ کا دلی صدمہ پہنچا بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملددآمد کیا جائے گا ۔

وہ پیر کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈویپارٹمنٹ سید آغا نواب شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں بلوچستان سمیت پاکستان میں عدم استحکام پید اکرنا چاہتی ہیں پاکستان نے دشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر آکر بے پناہ قربانیاں دی اور آج تک دے رہا ہے سی پیک اقتصادی راہداری منصوبہ گوادر بند دگاہ کی ترقی دشمن کو اچھی نہیں لگتی اسی وجہ سے کبھی فرقہ وارانہ کبھی خودکش دھماکہ اور کبھی ٹارگٹ کلنگ کا سہار ا لے کر بلوچستان کے مثالی امن کو پارہ پار ہ کرنا چاہتے ہیں مگر محب وطن شہریوں پاک افواج ایف سی کی موجود گی میں دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک افواج ،ایف سی اورپولیس سمیت محب وطن شہریوں نے جو قربانیاں دی ان کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ مستونگ کے علاقہ دشت میں ہفتہ کے روز جو المناک حادثہ ہوا اس سے دل خون کے آنسو رورہا ہے کیونکہ اس میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہمیں اس بات کا احساس بھی ہے کہ ایسے واقعات انتظامیہ کی غفلت ولاپرائی سے رونما ہوتے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایات پر قومی شاہراہوں پر ہونے والے جانی نقصانات سے بچاؤ کیلئے خصوصی اور عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ویگن وبسوں میں اوور لوڈ ناکارہ گیس سلنڈر کا بھی نوٹس لیا گیا ہے غفلت ولاپرائی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے گا آغا سید نواب شاہ نے قومی شاہراہ دشت کے مقام پر ہونے والے المناک حادثہ کی جس قدر مذمت کرتے ہوئے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ شہید ہونے والوں کو جوار رحمت پسماندگا ںکو صبر جمیل ذخمی ہونے والوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائیں