مولانا فضل الرحمن کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ،موجودہ سیاسی صورتحال سمیت بعض اہم امور پرتبادلہ خیال

پیر 9 اکتوبر 2017 21:56

مولانا فضل الرحمن کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات ،موجودہ سیاسی صورتحال ..
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی،جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ بعض اہم امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اچانک اکوڑہ خٹک تشریف لائے اور یہاں مولانا سمیع الحق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات جو ایک گھنٹہ پر محیط تھی اس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ بعض اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔