الخدمت فاونڈیشن چاغی کے زیر ہتمام ٹیچر ڈے کے موقع ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

پیر 9 اکتوبر 2017 21:54

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء)الخدمت فاونڈیشن چاغی کے زیر ہتمام ٹیچر ڈے کے موقع پر دالبندین پریس کلب میں ایک سیمینار منعقد ہوا اس سیمینار میں سیاسی وسماجی رہنماوں کے علاوہ یتیم بچوں اور بچیوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی ان کی قیادت الخدمت فاونڈیشن ف ایس او یدایت اللہ بڑیچ بی این پی کے ضلعی صدر محمد غوث بلوچ حاجی اقبال ریکی محمد بخش بلوچ فیض اللہ عابد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر ہم آج ہے ا ستادوں کی بدولت ہے اور ہمارئے ٹیچرز کی محنتوں کی وجہ سے لوگ تعلیم عافتہ ہورہے ہے اور اس معاشرئے میں استادوں کا بڑا ہاتھ ہے انہوں نے کہا ٹیچرز کی کردار انتہائی اہم ہے کہ وہ یتیم بچوں اور بچیوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان یتیم بچوں اور بچیووں کی کفالت کے لیے مختلف ڈونرز حضرات آگے آکر ان کی حوصلہ افزائی اور ان کی نگرانی کرکے ان کی مدد کریں کیونکہ یہ یتیم بچوں بچیوں کا حق ہے وہ معاشرہ کا حصہ بن سکے اور یہ ملک و علاقہ بھی ان کا ہے اور ان یتیموں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے تاکہ یہ محسوس نہ کریں ہمارئے میں کمی ہے جتنا ہم اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے کرتے ہیں ان کے لیے بھی کریں اور ان کو پڑھائیں لکھائیں یہ یتیم مستقبل میں بھی اس ملک و قوم کے لیے کام کریں اور ان کا کردار مستقبل بھی ہونا چاہے ان یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے زیادہ کردار پرھانے والے اساتزہ کرام کرسکتے ہیں وہ ان کی مدد کرکے یہ ثابت کریں یہ یتیم بھی ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہے اس سیمینار کے بعد انہوں نے پریس کلب دالبندین کے سامنے ٹیچر ڈے کے موقع پر اپنے ٹیچرز کے حق میں مظاہرہ کیا۔