جمرود شاہ کس میں فائرنگ سے خا صہ دار زخمی، ہسپتال منتقل

پیر 9 اکتوبر 2017 20:50

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جمرود شاہ کس میں فائرنگ سے خا صہ دار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل جمرود علاقہ شاہ کس میں پراکسی خا صہ دار نیک محمد ولد میر گل پر اپنے حجرے کے سامنے فائرنگ کی گئی جسمیں وہ شدید زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

جمرود لائن آفیسر تحسین اللہ نے رابطہ پر بتایا کہ زخمی اہلکار کی نشا ندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن اصل ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کے بعد خاصہ دار فورس نے ان کے دو بھائیوں کو نام محمد اسحاق ،عثمان علی ولد محمد علی کو گرفتارکرکے جمرود جیل منتقل کردیا ہے جن سے مزید تفتیش جا ری ہے خا صہ دار اپنی ڈیو ٹی سے گھر آیا تھاجس کے بعد گھر سے گھریلو سامان لانے کیلئے قریبی دوکان گیا تھا تاہم واپسی پر حجرے کے سامنے ان پر شدید فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے مقامی افراد نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :