پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، ڈپٹی کمشنر ٹانک

پیر 9 اکتوبر 2017 20:46

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب جا کر پولیو کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا والدین اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں پولیو کا خاتمہ سے ہی ہم اپنے بچوں کو اپاہج اور معذور ہونے سے بچا جا سکتے ہیں اور اس کے لئے ہمیں قومی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈی پی آرمیںپولیو مہم کے پہلے روز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس مو قع پر انہوں نے پولیو مہم کے پہلے روز ہونے والی کار کردگی کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک نہایت خطرناک مرض بن چکا ہے جو ہما رے معاشرے کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا ہے جس کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہو گا پولیو کے خاتمہ کے لئے جتنی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی ذمہ داری والدین اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھی عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ شہری پولیو کی مقرر کردہ ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی قومی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو روشن مستقبل اور ایک صحت مند معاشرہ دے سکیں انہوں نے کہا پولیو کی ٹیمیںپولیو مہم کی کامیابی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیںاس لئے وہ بچوں کو قطرے پلانے میں کوتاہی نہ برتیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ اب ایک قومی مشن بن چکا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے علا وہ ازیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں الیکشن 2018کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی راجہ فضل خالق نے کی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ،ڈی او فنانس کاشف ندیم ،الیکشن کمشنر ٹانک بلال خان،ڈی ایس پی ظہور اور اے پی قدیر اللہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور اہلکاروں نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے 2018کے الیکشن کے انتظامات کے بارے میں غورو غوض کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :