حلقہ این اے 25 سے مولانا فضل الرحمن جبکہ پی کے 69سے محمود احمد خان بیٹنی اگلے جنرل الیکشن میں امیدوار ہونگے، پارٹی اصولوں کیخلاف ورزی کرنیوالے کارکنوں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری

پیر 9 اکتوبر 2017 20:46

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) جمعیت علماء اسلام حلقہ این اے 25 سے مولانا فضل الرحمن جبکہ پی کے 69سے جمعیت علماء اسلام ف کے ممبر صوبائی اسمبلی محمود احمد خان بیٹنی اگلے جنرل الیکشن میں امیدوار ہونگے ،جماعتی اصولوں کے خلاف ورزی کرنیوالے کارکنوں کو جواب دائر کرنے کیلئے دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں یہ فیصلہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی کابینہ اجلاس کے دوران کیاگیا کابینہ عہدیداروں کا کہناتھاکہ جے یو آئی قومی اور صوبائی دونوں حلقوں پر اپنے امیدوار لائے گی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی جبکہ محمود احمد خان بیٹنی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ الیکشن لڑیںگے انہوں نے کہا کہ پارٹی اصولوں کے خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں جنہیں ایک ہفتے میں جواب دینے کا پابند کیا گیاہے 4نومبر کو پیغام امن کانفرنس میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن شرکت کرینگے جسمیں جمعیت علماء اسلام ٹانک بھر پور حصہ لیکر کانفرنس کو کامیاب بنائیگی کابینہ عہدیداروں کاکہنا تھاکہ جمعیت علماء اسلام کے تمام یونین کونسلوں کے امراء کا اہم اجلاس جلد ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔