بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 اکتوبر 2017 19:47

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر2017ء) بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی معاشرے میں درندگی کا عنصر بے حد بڑھ چکا ہے۔ آئے روز سامنے آنے والے ریپ کیسز کے باعث بھارت کو اب ہندوستان کی بجائے ریپستان کہا جانے لگا ہے۔ اب ایک خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کے دل دہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں 11 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔11 ماہ کی بچی کو 36 سالہ مزدور نے 2 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بچی کو جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کو ہسپتال میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ جبکہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :