بہاولپور،پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے کرایہ داروں کے کوائف کا اندراج آن لائن کرنے کی سہولت دے دی

پیر 9 اکتوبر 2017 20:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لئے کرایہ داروں کے کوائف کا اندراج آن لائن کرنے کی سہولت دے دی۔پنجاب کے 36اضلاع میں یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دوماہ سے آن لائن رجسٹریشن کاسلسلہ مختلف شہروں میں شروع کیاگیاتھاجسے اب پورے صوبے تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اب کرایہ داروں اورمالکان جائیدادکوکوائف کااندراج کرانے کے لئے پولیس سٹیشن جانے کی ضرورت نہیں ہے وہ یہ کام گھربیٹھے آن لائن کرسکتے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت اور ان کے قیمتی وقت کو بچانے کیلئے کرایہ داروں کے کوائف کے تھانوں میں اندراج کو آن لائن کردیا ہے۔ جس کے تحت مالک مکان یا کرایہ دا ویب سائیٹ پر اپنا ریکارڈ خود آن لائن کرسکتا ہے پلے سٹورکے ذریعے اینڈرائیڈموبائل سیٹ پرایپ بھی ڈائون لوڈکرکے آن لائن رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سابقہ طریقہ کارکے مطابق پولیس سٹیشنوں میں دستیاب فارم کو پر کرکے اپنے متعلقہ تھانہ کے فرنٹ ڈیسک سے بلامعاوضہ آن لائن رجسٹریشن بھی کروائی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے عوام میں شدیدتحفظات پائے جاتے تھے اورتھانوں میں اندراج کرانے والے بیشترلوگوں کوشکایات تھیں کہ انہیں بلاوجہ تنگ کیاجاتاہے اوربعض مقامات پررقم طلب کئے جانے کی شکایات بھی سامنے آئی تھیں جس کی وجہ سے یہ مطالبہ بڑھتاجارہاتھاکہ کوائف کے اندراج کوسہل بنایاجائے۔یادرہے کہ کرایہ داروںکی معلومات کے پنجاب ایکٹ 2015 کے تحت پولیس کو کرایہ دار کی بروقت معلومات نہ دینے پر 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :