ڈیرہ بگٹی،سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کے باہمی تعاون سے بلوچستان میں امن بحال ہوا ہے، بریگیڈئیر محمد قذافی

پیر 9 اکتوبر 2017 20:40

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2017ء) تحصیل سوئی میں نئے سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر محمد قذافی نے معززین علاقہ سے ملاقات کی ،معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیوں اور غیور بلوچ عوام کے باہمی تعاون سے بلوچستان میں امن بحال ہوا ہے،سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئیر محمد قذافی کا کہنا تھا کہ غیروں کے اکسانے پر پہاڑوں پر جانے والے ہمارے سینکڑوں بھائی واپس قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں جبکہ جو لوگ اب تک پہاڑوں میں ہیں ان کو باربار واپس آنے کا کہہ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ اپنانے والوں کے لئے بلوچستان کی سرزمین تنگ کردی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام ملک کے باقی عوام سے کہیں زیادہ محب وطن ہیں اورضلع ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ھے بریگیڈئیر محمد قذافی نے کہا کہ ایف سی امن و امان کے علاوہ علاقے میں تعلیم کی فروغ کے لئے بھی بہتر کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ انہوں نے واضح کیا کہ ایف سی مقامی لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو بھی یقینی بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :