ملک میں سی این جی کے بعد ڈیزل کی قیمتیں بھی ڈی ریگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ

فیصلے سے پمپ مالکان، کمپنیاں ڈیزل پر اپنا منافع طے کرنے میں آزاد ہونگے، مختلف علاقوں، پمپوں پر ڈیزل کی قیمت مختلف بھی ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 9 اکتوبر 2017 19:11

ملک میں سی این جی کے بعد ڈیزل کی قیمتیں بھی ڈی ریگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر2017ء) ملک میں سی این جی کے بعد ڈیزل کی قیمتیں بھی ڈی ریگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ملک میں سی این جی کے بعد اب ڈیزل کی قیمتیں کو بھی ڈی ریگولرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے کے باعث ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ فیصلے سے پمپ مالکان، کمپنیاں ڈیزل پر اپنا منافع طے کرنے میں آزاد ہونگے۔ جبکہ اس فیصلے سے مختلف علاقوں، پمپوں پر ڈیزل کی قیمت مختلف بھی ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ سےمنظوری پرڈیزل کی قیمتیں ڈی ریگولرائزڈ کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں ڈی ریگیولیشن یکم نومبر سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :