امریکا کو حقانی نیٹ ورک کیخلاف فوجی آپریشن کی پیشکش کردی ہے، خواجہ آصف

امریکا سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے،امریکا نے دباؤڈالاتوچین ،روس،ترکی اور ایران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،وزیرخارجہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اکتوبر 2017 18:37

امریکا کو حقانی نیٹ ورک کیخلاف فوجی آپریشن کی پیشکش کردی ہے، خواجہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اکتوبر2017ء ) : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ امریکاکوحقانی نیٹ ورک کیخلاف فوجی آپریشن کی پیشکش کردی ہے،امریکا سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے،امریکا نے دباؤ ڈالا تو چین ،روس،ترکی اور ایران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ امریکا کوحقانی نیٹ ورک کیخلاف فوجی آپریشن کی پیشکش کردی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اب ہم وہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا جو چارآنے دے رہاہے بند کردے ہم گزارہ کرلیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا نے دباؤ ڈالا تو چین ،روس، ترکی اور ایران ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔