مریم نواز نے اپنے شوہر کی گرفتاری پر وکٹری کا نشان بنایا ، ڈاکٹر عامر لیاقت

پیر 9 اکتوبر 2017 18:32

مریم نواز نے اپنے شوہر کی گرفتاری پر وکٹری کا نشان بنایا ، ڈاکٹر عامر ..
 لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9اکتوبر2017ء) :سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریک میں پہلی بار لکھا جائے گا کہ مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر وکٹری کا نشان بنا رہی تھیں،ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے انہیں کئی ماہ بعد رہائی ملی ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پرپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جب خود عدالت میں پیش ہوئیں تووہ خود تاخیر سے پیش ہوئیں جج صاحبان ملزم کا انتظار کر رہے تھے ،یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ ایک مجرم کبھی تاخیر سے پیش ہو۔

یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ جج ملزم کا انتظار کر رہے ہیں ۔ان کا کہیں سے بھی کوئی احتسا ب نہیں ہو گا ،مریم نواز نے ابھی بھی عدالت میں والدہ کی بیماری کا بہانہ لگا دینا ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے مریم نواز کے لئے ایک شعر بھی پڑھا ۔ حیران ہوں میں تیری حرکت پر گہری مریم،مجرم کو تو نے حرف عزت بنا ہی ڈالا۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں